قرض دینے والے کمپیوٹر پروگرام بھی صنفی امتیاز کا شکار

پوری دنیا میں صنف نازک کے ساتھ کا نعرہ جاری ہے اور خاص کر یورپین ممالک تو اس میں سر فہرست ہیں لیکن جب پریکٹل کا دور آتا ہے تو سب ایک صف میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں، اسی مساوات کے معاملے سے جڑی ایک بہت بڑی خبر ہے جو صنف نازک کے ساتھ مساوات کے دعووں کے اوپر سے
پوری دنیا میں صنف نازک کے ساتھ کا نعرہ جاری ہے اور خاص کر یورپین ممالک تو اس میں سر فہرست ہیں لیکن جب پریکٹل کا دور آتا ہے تو سب ایک صف میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں، اسی مساوات کے معاملے سے جڑی ایک بہت بڑی خبر ہے جو صنف نازک کے ساتھ مساوات کے دعووں کے اوپر سے پردہ اٹھاتی ہے۔
بی بی سی کے مطابق جیمی ہینمیئر ہانسن کا کریڈٹ اسکور یا قرض کی ادائیگی کی صلاحیت ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والے اپنے شوہر ڈیوڈ سے بہتر تھی۔ دونوں کی جائیداد میں برابر کی شراکت داری ہے اور دونوں مل کر ٹیکس کے گوشوارے جمع کرواتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس کے باوجود ڈیوڈ کو ان کے ایپل کارڈ پر ان کی اہلیہ کے مقابلے میں 20 گنا زیادہ رقم قرض لینے کی اجازت دی گئی ہے۔
یہ صورت حال انوکھی اور منفرد ہونے سے کہیں زیادہ تھی۔ یہاں تک کہ ایپل کے شریک بانی اسٹیون ووزنیاک نے گزشتہ سال ٹویٹ کیا تھا کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے حالانکہ ان کا اور ان کی اہلیہ کا کوئی عیلحدہ علیحدہ اکاؤنٹ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی علیحدہ جائیداد ہے۔
اس معاملے نے امریکہ میں کھلبلی مچائی دی ہے اور تحقیقات بھی شروع ہوئی ہیں جبکہ سیاستدانوں نے ایپل کارڈ کو چلانے والے بینک گولڈمین سیکس کو ان کے جواب پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔