سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، پاکستان میں کورونا کیسز 796 ہو گئے
آج پاکستان میں 166 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے پنجاب میں86، سندھ میں 60، گلگت بلتستان میں 16 اور بلوچستان میں 4 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے، جبکہ ملک میں مہلک وائرس نے 5 زندگیاں نگل لیں ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق آج ملک میں 166 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے پنجاب میں86، سندھ میں 60، گلگت بلتستان میں 16 اور بلوچستان میں 4 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 796 ہوگئی ہے، جبکہ کراچی میں ایک اور مریض صحتیاب ہوا ہے، جس کے بعد وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
اس سے قبل کراچی میں 2، اسلام آباد میں بھی 2 جب کہ حیدرآباد میں ایک مریض صحتیاب ہوچکا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ مہلک وائرس سے آج مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں سے ایک خاتون خیبرپختونخواہ اور دوسرے مریض کا انتقال گلگت بلتستان میں ہوا ہے۔
دو افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
aXA6IDM1LjE3NS4yNDYuODgg
ejasoft island