لاک ڈاؤن: پاکستانی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونے لگے
چیئرمین پاکستان کمیکلز اینڈ ڈائز ایسوسی ایشن امین یوسف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون سے ٹیکسٹائل، ادویات اور دیگر صنعتی شعبوں کی پیداوار رکنے سے ملک میں سپلائی چین بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے برآمدی آرڈرز منسوخ ہونے سے ملکی معیشت پر منفی اثرات پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔
سماء نيوز کے مطابق چیئرمین پاکستان کمیکلز اینڈ ڈائز ایسوسی ایشن امین یوسف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون سے ٹیکسٹائل، ادویات اور دیگر صنعتی شعبوں کی پیداوار رکنے سے ملک میں سپلائی چین بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستان سالانہ 25 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے مگر لاک ڈاؤن کے باعث یہ سلسلہ رک گیا ہے۔ کراچی کی صنعتوں ميں کام ٹھپ ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر خرم اعجاز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے یورپ اور امریکہ میں تمام برآمدی آڈرز منسوخ ہو رہے ہیں جس سے ملکی معشيت کو اربوں کا نقصان ہونے جا رہا ہے۔
aXA6IDMuMTMzLjE1OS4yMjQg ejasoft island