کھیل
میسی کی طرف سے اسپتال بنانے کے لئے دس لاکھ یورو کا عطیہ
ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر لیونل میسی نے اسپتال کے لئے دس لاکھ یورو عطیہ کئے ہیں۔
ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر لیونل میسی نے اسپتال کے لئے دس لاکھ یورو عطیہ کئے ہیں۔
ہاسپٹل کلینک بارسلونا نے آفیشل ٹویٹ میں لیونل میسی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق میسی کی جانب سے دی جانے والی رقم ہاسپٹل کلینک اور ارجنٹینا کے ایک اسپتال میں تقسیم کی جائے گی۔
خیال رہے کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔
کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں اٹھارہ ہزار آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک اور چار لاکھ بائیس ہزار متاثر ہوئے ہیں جب کہ ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد مریض کورونا کے مرض سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
aXA6IDE4LjExOC4zMi4yMTMg
ejasoft island