جعلی خبریں پھیلانے پر ملائیشین رکن اسمبلی فوزیہ صالح قصور وار ٹھہرائی گئیں
ملائیشیا میں سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی خبریں پھیلانے پر رکن اسمبلی فوزیہ صالح کو قصور وار قرار دےدیا گیا ہے۔
ملائیشیا میں سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی خبریں پھیلانے پر رکن اسمبلی فوزیہ صالح کو قصور وار قرار دےدیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا کے ذریعے کورونا وائرس سے متعلق بے شمار جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جس کے باعث خوف میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، جنوبی ایشیا کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسی حوالے سے ایک ملائیشیا سے خبر آئی ہے جہاں پر ایک رکن اسمبلی کو کورونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوانتن سے رکن اسمبلی فوزیہ صالح کےخلاف فرد جرم عائد کی جائے گی ، رکن اسمبلی نے فیس بک پر جعلی خبروں کو شیئر کیا تھا۔ انہیں بدھ والے دن صبح ساڑھے آٹھ بجے جوہر بارو کورٹ کمپلیکس کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
متعلقہ حکام کے سربراہ حاضر محمد کا کہنا تھا کہ 10 اپریل کو فوزیہ صالح نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی، اس ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جوہر بارو میں سلطان سکندر کسٹم، امیگریشن اور کورانٹائن کمپلیکس میں ملائیشین شہریوں کا سمندر اُمڈ آیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق امیگریشن حکام نے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی خبروں کے دعویٰ کی تردید کردی ہے۔ یہ کیس ملائیشیا کی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
aXA6IDE4LjExOC4yMjYuMTA1IA== ejasoft island