مانچسٹر سٹی کی چیمپیئنز لیگ میں شرکت پر پابندی
اسپانسرشپ کے معاملات میں قانون کی خلاف ورزی اور تفتیش کاروں سے تعاون نہ کرنے پر انگلش پریمیئر لیگ کی چیمپیئن مانچسٹر سٹی کی چیمپیئنز لیگ میں شرکت کرنے پر 2 سیزن کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اسپانسرشپ کے معاملات میں قانون کی خلاف ورزی اور تفتیش کاروں سے تعاون نہ کرنے پر انگلش پریمیئر لیگ کی چیمپیئن مانچسٹر سٹی کی چیمپیئنز لیگ میں شرکت کرنے پر 2 سیزن کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یوئیفا کے مطابق تفتیش سے ثابت ہوا کہ مانچسٹر سٹی نے کلب لائسنس کے ساتھ ساتھ مالیاتی معاملات میں بھی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق مانچسٹر سٹی پر یہ الزام ثابت ہوا ہے کہ اس نے 2012 سے 2016 کے سیزن کے دوران اپنے اسپانسرشپ سے حاصل ہونے والے ریونیو کو حاصل شدہ آمدنی سے زائد ظاہر کیا ہے اور پھر کلب نے اس سلسلے میں کی گئی تحقیقات میں بھی تعاون نہیں کی ہے۔
اس پابندی کے سبب مانچسٹر سٹی کی ٹیم 23-2022 کے سیزن تک چیمپیئنز لیگ میں شرکت نہیں کر سکے گی۔
اس وقت چیمپیئنز لیگ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم پری کوارٹر فائنل میں ریال میڈرڈ کا مقابلہ کرے گی اور اگر وہ اس سال چیمپیئن بننے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو بھی وہ پابندی کے سبب اگلے سال اپنے اعزاز کا دفاع نہیں کر سکیں گے۔