میڈیکل بورڈ كى جانب سے نواز شریف کی رپورٹس نامکمل قرار
میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رپورٹس ادھوری قرار دیتے ہوئے کسی بھی طرح کی ایڈوائس دینے سے گریز کیا ہے۔
میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رپورٹس ادھوری قرار دیتے ہوئے کسی بھی طرح کی ایڈوائس دینے سے گریز کیا ہے۔
جيو نيوز کے مطابق نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے حوالے سے میڈیکل بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں حکومت کی جانب سے بھجوائی جانے والی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور انہیں ایک مرتبہ پھر ادھوری قرار دے دیا گیا ہے۔
فراہم کردہ رپورٹ میں خون کے تازہ ٹیسٹ، پلیٹیلیٹس کی تعداد اور جنیٹک اسٹڈی کروانے کا ذکر نہیں ہے۔
میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے پلیٹیلیٹس کے سلسلے میں بلڈ رپورٹس فراہم نہیں کی گئی ہیں اور اسکے علاوہ فراہم کردہ رپورٹ میں ان کے جنیٹک ٹیسٹوں سے متعلق اپ ڈیٹ بھی نہیں دی گئی ہے۔