پاکستانی ریاست سندھ میں رمضان المبارک میں جلسے جلوسوں پر پابندی لگادی گئی ہے
کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں ہر قسم کے جلسے جلوسوں پرپابندی لگا دی ہے۔
کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں ہر قسم کے جلسے جلوسوں پرپابندی لگا دی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی خاطر احتیاطی تدابیر کے تحت رمضان المبارک میں تمام جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق یوم علیؓ کے موقع پر مجالس اور جلوس نکالنے پر پابندی ہوگی۔
رمضان المبارک میں کسی بھی قسم کے مذہبی تقریبات پر پابندی عائد ہوگی، مساجد اور امام بارگاہوں میں مذہبی تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مساجد میں شبینہ اور ختم القرآن کے اجتماع پربھی پابندی عائد ہوگی۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کراچی سمیت صوبے بھر میں 9 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کر رکھی ہے۔
aXA6IDMuMTM5LjEwNC4yMTQg ejasoft island