سیاست
رکن کے پی اسمبلی عبدالسلام آفریدی ہوگئے شفایاب
رکن کے پی اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے، عبدالسلام آفریدی کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
رکن کے پی اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے، عبدالسلام آفریدی کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کا کہنا ہے کہ صحت یابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، ہمیں مل کر کورونا کو شکست دینا ہوگا، عوام کے تعاون کے بغیر حکومت کورونا کو شکست نہیں دے سکتی ہے، عوام حکومت کا تعاون کریں، بہت جلد اپنے حلقے اور مردان کے عوام کی خدمت کے لئے ان کے ساتھ ہوں گا۔
خیال رہے خیبر پختونخواہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 405 ہوگئی ہے، نوشہرہ میں ایک ہی دن کورونا وائرس کے 6 کیسز سامنے آ ئے ہیں جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔