موبائل کی دنیا: نوکیا کے پہلے 5 جی فون سمیت 3 مزید نئے فونز متعارف
دنیا کی مشہور موبائل کمپنی نوکیا نے اپنے پہلے 5 جی فون سمیت مجموعی طور پر 3 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرا دئے ہیں۔
دنیا کی مشہور موبائل کمپنی نوکیا نے اپنے پہلے 5 جی فون سمیت مجموعی طور پر 3 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرا دئے ہیں۔
ایک آن لائن ایونٹ کے دوران ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے پہلے فائیو جی فون نوکیا 8.3، نوکیا 5.3 اور نوکیا 1.3 فونز متعارف کرائے گئے ہیں۔
کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ نوکیا 8.3 میں ایسے فیچرز دیئے گئے ہیں جو دنیا میں کسی اور فون میں دستیاب نہیں ہیں۔
ڈان نیوز کی تفصیلات کے مطابق 6.81 انچ کے پیور ڈسپلے والے فون میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا بائیں جانب دیا گیا ہے جبکہ پکسل ورک چپ دی گئی ہے جو ایس ڈی آر کو ایچ ڈی آر مواد میں بدل دیتی ہے۔
فون میں اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں۔
4500 ایم اے ایچ بیٹری کے لیے 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ ڈوئل بینڈ وائی فائی کا فیچر بھی دیا گیا ہے۔
aXA6IDMuMTMzLjEwOC4yNDEg
ejasoft island