میانمار: آنگ سان سوچی سے روہنگیا قتل عام معاملہ کی وجہ سے باوقار نوبل ایوارڈ لیا گیا واپس
نوبل امن انعام یافتہ اور میانمار کی لیڈر آنگ سان سوچی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دی سٹی آف لندن کارپوریشن نے سوچی کو دیا گیا ایوارڈ واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔
نوبل امن انعام یافتہ اور میانمار کی لیڈر آنگ سان سوچی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دی سٹی آف لندن کارپوریشن نے سوچی کو دیا گیا ایوارڈ واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔ نیوز 18 کے مطابق ادارہ نے کہا ہے کہ وہ روہنگیا معاملہ پر سوچی کے رویہ سے خوش نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق دی سٹی آف لندن کارپوریشن نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ہم روہنگیا قتل عام معاملہ میں میانمار حکومت اور اس کے لیڈروں کے دوہرے رویہ کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ دنیا کے سبھی انسانی حقوق کے کارکنان میانمار میں روہنگیائی باشندوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے، اس کو لے کر فکرمند ہیں۔ لہذا سوچی سے یہ ایوارڈ میانمار حکومت کے غلط کاموں میں بھی ان کے نرم رویہ اختیار کرنے کی وجہ سے لیا گیا ہے ۔