ناسا نے سیاروں کی پیدائش سے متعلق نیا نظریہ کیا پیش
ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہمارے نظامِ شمسی نے سیاروں کے وجود میں آنے کے متعلق موجودہ نظریہ کو فیصلہ کن طور پر رد کردیا ہے۔
ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہمارے نظامِ شمسی نے سیاروں کے وجود میں آنے کے متعلق موجودہ نظریہ کو فیصلہ کن طور پر رد کردیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق موجودہ نظریہ یہ ہے کہ مادہ ہیجانی انداز میں ایک دوسرے سے ٹکرا کر بڑے سے بڑے ٹکڑوں کی شکل اختیار کرتا رہا یہاں تک کہ سیارے وجود میں آ گئے۔
مگر نئے تحقیقی نتائج یہ بتاتے ہیں کہ یہ مرحلہ اتنا پر تصادم نہیں تھا بلکہ مادے نے ایک دوسرے سے آہستہ آہستہ جڑ کر سیاروں کی شکل اختیار کی ہے۔ یہ تحقیق سائنس میگزین میں شائع ہو رہی ہے اور اسے سیاٹل میں امیریکن ایسوسی ایشن فار ایڈوانسمنٹ آف سائنس کی میٹنگ میں پیش کیا جا چکا ہے۔
اس تحقیقی مطالعے کے مرکزی محقق ڈاکٹر ایلن اسٹرن نے کہا ہے کہ یہ دریافت زبردست اہمیت کی حامل ہے۔
aXA6IDMuMTM5LjcwLjEzMSA=
ejasoft island