نواز شریف کی والدہ ہوئیں لندن روانہ
برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ہارٹ سرجری کے پیش نظر ان کی والدہ شمیم بی بی بیٹے سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوگئی ہیں۔
برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ہارٹ سرجری کے پیش نظر ان کی والدہ شمیم بی بی بیٹے سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوگئی ہیں۔
ڈان نيوز کے مطابق اس ضمن میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 'شمیم بی بی (آپی جی) کی لندن روانگی نواز شریف کے دل کی تکلیف کے تناظر میں ہورہی ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ ' پیرانہ سالی اور بیماری سے دوچار ماں اپنے بیٹے کے علاج کے لیے لندن روانہ ہورہی ہیں'۔
دوسری طرف مریم اورنگزیب نے کہا کہ 'آپی جی سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اپنی صحت اورعمر کی بنا پر لندن کا سفر نہ کریں، لیکن انہوں نے اپنے بیٹے کے علاج کے موقع پر موجود رہنے کی خواہش ظاہر کی'۔
علاوہ ازیں مریم اورنگزیب نے قوم سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔