نیتن یاہو: مکمل بند کئے بغیر کورونا پر قابو پانا ناممکن
عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ جب تک مکمل بند نہیں کیا جائے گا تب تک کورونا پر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے۔
عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ جب تک مکمل بند نہیں کیا جائے گا تب تک کورونا پر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے۔
خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاھو نے بدھ کے روز کہا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے متاثرین کی رفتار میں جب تک کمی نہیں آتی ہے، اس وقت تک پورے اسرائیل کو مکمل بند کرنے سے نہیں رکا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں اب تک پانچ اموات ہوچکی ہیں اور وائرس کے تقریبا 2400 معاملات سامنے آئے ہیں۔
بتادیں کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے بدھ کے روز اسرائیلیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ جو لوگ دوڑنا یا جوگنگ کرنا یا چلنا چاہتے ہیں وہ تعلیمات کے مطابق ایک ہفتے کے لئے اپنے گھروں سے 100 میٹر کی دوری پر دوڑ سکتے ہیں۔
حکام نے اسرائیلیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور اسکول اور کچھ کمپنیاں بند کردیں، اس مطالبہ کے بعد سے اب تک 500 ہزار سے زائد مزدوروں اور ملازمین کو چھٹکارا مل گیا ہے۔
نیتن یاہو نے ٹیلی ویژن والے ریمارکس میں کہا ہے کہ اگر ہمیں صورتحال کی سمت میں فوری طور پر بہتری نظر نہیں آتی ہے تومکمل بندش سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ فیصلہ کچھ ہی دن میں لیا جائے گا۔ ہم اس کے لئے تمام تر تیاری کریں گے۔
aXA6IDMuMTQ1LjE5MS4yMTQg ejasoft island