نیویارک: اداکارہ نے اپنی ماں کو چھری کے وار سے قتل کرنے کا کیا اعتراف
ہالی وڈ کی مشہور فلم "کیپٹن امریکہ" میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مولائی فٹز گیرالڈ نے اپنی والدہ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
ہالی وڈ کی مشہور فلم "کیپٹن امریکہ" میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مولائی فٹز گیرالڈ نے اپنی والدہ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے چھری کے وار سے اپنی والدہ کی جان لے لی ہے اور اس کے بعد خود ہی پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع بھی دے دی ہے۔
مولائی فٹز گیرالڈ نے عدالت میں اعتراف جرم بھی کر لیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ قتل اپنے دفاع میں کیا ہے۔
اداکارہ نے عدالت کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ کو قتل کرنے کی وجہ والدہ کا ان پر قتل کی نیت سے حملہ کرنا تھا۔
عدالت نے 38 سالہ اداکارہ کو نفسیاتی مرکز بھیجنے اور ان کا دماغی علاج کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جج نے کہا ہے کہ یہ دوسرے درجے کا قتل ہے جس کی سماعت علاج کے بعد شروع کی جائے گی۔
خیال رہے کہ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ مقتولہ کی عمر 68 برس تھی، اور جب پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو دیکھا کہ لاش کے ساتھ آلہ قتل یعنی چھری بھی پڑی ہوئی تھی۔
aXA6IDU0LjIzNC4xODQuOCA= ejasoft island