نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں بھی دی شکست
نیوزی لینڈ نے لوکیش راہل کی سنچری کے باوجود ہندوستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں بھی شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ مکمل کرلیا ہے۔
نیوزی لینڈ نے لوکیش راہل کی سنچری کے باوجود ہندوستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں بھی شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ مکمل کرلیا ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق ماؤنٹ مونگنوئی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، اور ماینک اگروال کے ساتھ ساتھ کپتان وراٹ کوہلی بھی صرف 9 رنز بنا کر چلتے بنے۔
اسکور 62 تک پہنچا تو وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں ہندوستانی ٹیم تیسری وکٹ بھی گنوا بیٹھی، اور پرتھوی شاہ 40 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
اس مرحلے پر شریاس آئیر کا ساتھ دینے ان فارم لوکیش راہل آئے اور دونوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے 100 رنز جوڑے، آئیر 62 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔