نیوزی لینڈ کی طرف سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح کا اعلان
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے کہ جب 50 لاکھ آبادی والے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف ایک کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1122 ہوگئی ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سچ ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ پانچ ہفتوں کے سخت لاک ڈاؤن کے بعد آج سے لیول 3 کے لاک ڈاؤن کی طرف جا رہا ہے، اس دوران حکومت کی جانب سے چند کاروبار، ٹیک اوے والے ریسٹورنٹ اور اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے کہ جب 50 لاکھ آبادی والے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف ایک کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1122 ہوگئی ہے۔
-
aXA6IDMuOTAuMTg3LjExIA==
ejasoft island