انٹرٹینمنٹ
نیوزی لینڈ: سمندری تہہ کے اندر میٹھے پانی کا نایاب ذخیرہ دریافت
سائنس دانوں نے سمندری تہہ سے تازہ پانی کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے جس کا حجم 2000 مربع کلومیٹر یعنی اونٹاریو جھیل سے زیادہ ہے۔
سائنس دانوں نے سمندری تہہ سے تازہ پانی کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے جس کا حجم 2000 مربع کلومیٹر یعنی اونٹاریو جھیل سے زیادہ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ذخیرہ نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے قریب سمندری تہہ کے اندر دریافت کیا گیا ہے، جس کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا گیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق یہ دریافت 8 سال سے جاری تحقیق کے نتیجے میں ہوئی ہے اور تازہ پانی کا یہ ذخیرہ سمندری تہہ میں تقریباً 65 فٹ گہرائی میں ہے جبکہ یہ نیوزی لینڈ کے ساحلی شہر تیمارو سے 60 کلومیٹر دور ہے۔ ذخیرے میں اولمپک سائز کے 80 کروڑ سوئمنگ پول جتنا پانی ہے۔
aXA6IDMuMTQyLjE5OS4xMzgg
ejasoft island