آئندہ سال نیوزی لینڈ ٹیم کی طرف سے پاکستان کے دورہ کا امکان
چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وسیم خان نے کہا ہے کہ توقع ہے آئندہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔
چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وسیم خان نے کہا ہے کہ توقع ہے آئندہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے قذافی اسٹیڈیم میں کمارا سنگاکارا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی پاکستان کے ہر شہر میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر کام کررہا ہے۔
وسیم خان نے کہا کہ آئندہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آتی ہے تو 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آئے گی تو ہم میچوں کا متوازن شیڈول فراہم کرسکتے ہیں، کسی ایک جگہ پر مکمل طور پر سیریز کھیلنا سمجھ میں آتا ہے اور بنگلہ دیش کی ٹیم بھی مختصر دورے پر پاکستان آچکی ہے۔
aXA6IDMuOTEuMTc2LjMg ejasoft island