آرمی چیف اور آصف غفور کی لندن میں اہم ملاقاتوں کی خبریں بے بنیاد
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی لندن میں موجودگی کی جعلی خبریں ٹوئٹر کے ذریعے سوشل میڈیا پر پھیل گئی ہیں
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی لندن میں موجودگی کی جعلی خبریں ٹوئٹر کے ذریعے سوشل میڈیا پر پھیل گئی ہیں جس سے شدید قیاس آرائیاں اور پاکستان میں جاری سیاسی صورت حال اور مستقبل کی سیاست کے بارے میں مباحثے شروع ہو گئے ہیں۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق کچھ ٹوئٹر اکاؤنٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور لندن میں ہیں اور اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
یہ ٹوئٹ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پر ان کے دورے کے مقصد کے حوالے سے مباحثے شروع ہو گئے ہیں۔
حکومت پاکستان اور پی ایم ایل این کے ملٹی پل ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ٹوئیٹس بالکل غلط ہیں۔ قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر دونوں ہی کئی مہینوں سے لندن نہیں آئے ہیں، بلکہ خیال کیا جارہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اس قیاس آرائی کے پھیلنے کے وقت عمرے کیلئے سعودی عرب میں تھے۔
aXA6IDE4LjIxNy4xODIuNDUg ejasoft island