اب کورونا وائرس کی تشخیص صرف 5 منٹ میں
نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کوویڈ 19 کی تشخیص کے لئے دنیا بھر میں ہونے والے ٹیسٹ کا نتیجہ کئی گھنٹوں میں ملتا ہے۔
نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کوویڈ 19 کی تشخیص کے لئے دنیا بھر میں ہونے والے ٹیسٹ کا نتیجہ کئی گھنٹوں میں ملتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ جلد از جلد تشخیص کے لئے ٹیسٹ تشکیل دینے پر کام کیا جارہا ہے۔
ڈان نیو کے مطابق امریکہ کی ایک کمپنی نے اس حوالے سے تیز ترین ٹیسٹ کو تشکیل دینے میں اپنی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ لیبارٹریز نے یہ کورونا وائرس ٹیسٹ متعارف کرایا ہے جس کی بدولت 5 منٹ میں کسی فرد میں وائرس کی تشخیص کی جا سکتی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ یہ کٹ اتنی چھوٹی اور پورٹ ایبل ہے کہ اسے کسی بھی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے یعنی ایک عام ڈاکٹر بھی اسے استعمال کر سکتا ہے۔
اس ٹیسٹ کی منظوری ایمرجنسی بنیادوں پر امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے 27 مارچ کو دی گئی تھی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ یکم اپریل سے روزانہ 50 ہزار ٹیسٹ کٹس سپلائی کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔
یہ مالیکیولر ٹیسٹ کورونا وائرس جینوم کو اس وقت پکڑتا ہے جب اس کی سطح بہت زیادہ ہو۔
اس ٹیسٹ میں ڈاکٹر ایک کاٹن سواب مریض کے ناک یا گلے میں پھیر کر مشین میں داخل کریں گے تو 15 منٹ میں نتیجہ آجائے گا (ٹیسٹ منفی آنے پر یہ وقت 13 منٹ ہوگا)۔
aXA6IDMuMTQ5LjIxNC4zMiA= ejasoft island