برطانیہ میں نرس اریما نسرین کی ہوئی کورونا وائرس سے موت

برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد روزانہ بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور نئے کیسوں کے ساتھ ساتھ اس وائرس سے متاثرہ افراد کے مرنے کی خبریں بھی بہت کثرت سے آرہی ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد روزانہ بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور نئے کیسوں کے ساتھ ساتھ اس وائرس سے متاثرہ افراد کے مرنے کی خبریں بھی بہت کثرت سے آرہی ہیں۔
بی بی سی کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں خدمات انجام دینے والی نرس اریما نسرین بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 36 سالہ اریما طبیعت زیادہ بگڑنے پر برطانیہ کے والسال ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھیں، وہ خود بھی اسی ہسپتال میں کام کرتی تھیں۔
ادھر والسال میں برطانوی ادارہ برائے صحت نیشنل ہیلتھ سروسز کے سربراہ رچرڈ بیکن نے بتایا ہے کہ تین بچوں کی والدہ اریما نسرین بھی کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئی ہیں۔
گذشتہ ہفتے برطانوی چینل اسکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے اریما نسرین کی 22 سالہ بہن کازیما نے کہا تھا کہ ان کی بہن اس وقت اپنی سالانہ چھٹیوں پر تھیں اور اسی دوران ان میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں۔