کورونا وائرس سے موٹے افراد کو زیادہ خطرہ
فرانس سے تعلق رکھنے والے ماہر برائے وبائی امراض کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے میں موٹاپا بھی ایک بڑی وجہ ہے۔
فرانس سے تعلق رکھنے والے ماہر برائے وبائی امراض کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے میں موٹاپا بھی ایک بڑی وجہ ہے۔
ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے متعلق فرانس کی حکومت کو مشورے دینے والی سائنسی کونسل کے سربراہ پروفیسر ژان فرانسوئس ڈیلفریسی نے کہا ہے کہ پچیس فیصد تک فرانسیسی افراد کو موٹاپے کے سبب وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکہ میں 42.4 فیصد نوجوان موٹاپے کا شکار ہیں جس کے سبب وہاں کے عوام زیادہ خطرے میں ہیں۔
بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے لئے بنائے گئے امریکی مرکز کے مطابق وہاں 42.4 بالغ اور 18.5 فیصد بچے موٹاپے کا شکار ہیں۔
مزید برآں یونیورسٹی آف مشی گن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موٹے بالغ افراد جو فلو سے متاثر ہو جاتے ہیں، ان کو بیماریاں لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ رہتا ہے۔
aXA6IDMuMTI4LjE5OS4xNjIg
ejasoft island