تیل کی قیمت 18 سال کی نچلی ترین سطح پر پہنچی
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح 23.03 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح 23.03 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 2002 میں اپنی مندی سے بھی زیادہ گِر گئی تھی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران خام تیل کی مانگ میں غیر معمولی کمی آئی ہے۔
نوائے وقت کے مطابق امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 18 سالہ تاریخ کی کم ترین سطح 20 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی مانگ میں کمی کی بنیادی وجہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ ہے۔ ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کے تجارتی خسارے میں کمی متوقع ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال سے ملک میں مہنگائی میں کمی ہونی چاہئے۔
خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آنے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔
aXA6IDMuMTQxLjMxLjI0MCA= ejasoft island