ثقافت
نیویارک میں آن لائن شادی کی اجازت دے دی گئی

کوروناوائرس کے سبب سب سے زیادہ متاثر ہونے والی امریکی ریاست نیویارک میں آن لائن شادی کی اجازت دے دی گئی ہے۔
کوروناوائرس کے سبب سب سے زیادہ متاثر ہونے والی امریکی ریاست نیویارک میں آن لائن شادی کی اجازت دے دی گئی ہے۔
نیو نيوز کے مطابق امریکہ سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں کورونا وائرس کے سبب عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے اور شادی کی تقریبات بھی منعقد نہیں کی جارہی ہیں۔ امریکی ریاست کے گورنر نے آن لائن شادی کے حکم نامے پر دستخط کر دئیے ہیں اور اب شادی کے خواہش مند جوڑے شادی کےلئے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔
دوسری جانب کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس وبا کے دوران شادی عملی فوائد بھی ہو سکتے ہیں جیسے کہ دونوں ایک دوسرے کےساتھ اپنی صحت کی بیمہ پالیسی شیئر کر سکتے ہیں۔