پاک-افغان بارڈر دوسرے روز بھی کھلے رہیں گے
پاک-افغان چمن بارڈر آج 7 اپریل 2020 کو دوسرے روز بھی کھلا رہے گا، جہاں سے افغان باشندے اپنے ملک واپس جاسکيں گے۔
پاک-افغان چمن بارڈر آج 7 اپریل 2020 کو دوسرے روز بھی کھلا رہے گا، جہاں سے افغان باشندے اپنے ملک واپس جاسکيں گے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان سرحد کے راستے سے صرف افغان باشندے واپس جا سکتے ہیں۔ سرحد کو پاکستان میں پھنسے افغانیوں کی وطن واپسی کے لئے کھولا گیا ہے۔ گزشتہ روز پیر 6 اپریل کو ہزاروں افغان باشندے واپس افغانستان گئے ہیں۔
سماء نیوز کے مطابق باب دوستی 3 روز کے لئے یک طرفہ جانے والوں کے لئے کھولا گیا ہے، اسی طرح افغان ٹریڈ ٹرانزٹ، نیٹو افواج کی سپلائی سمیت تمام ٹرانسپورٹ اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ طورخم سرحد کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر گزشتہ 3 ہفتوں سے بند رہنے کی وجہ سے تمام تجارتی سرگرمیاں بھی معطل تھیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ افغان بارڈر کو کھولنے کا فیصلہ افغان حکومت کی درخواست پر وفاق نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا ہے جس پر افغان شہریوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے احکامات پر پاک-افغان طورخم سرحد 9 اپریل تک کھلی رہے گی۔ سرحدی گزرگاہ کی بحالی سے وہ افغان شہری استفادہ کریں گے جو لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں پھنس گئے تھے، تاہم سرحد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
سرحد کی بحالی سے یومیہ ایک ہزار افغان شہری اپنے ملک لوٹ رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے ایس او پی کے اصول کو مدنظر رکھ کر مسافروں کو سرحد پار کرائی جا رہی ہے۔