ظفر عباسی: پاک چین باہمی مشق سی گارڈینز 2020 دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے
پاکستان کے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کراچی میں چینی بحری جہاز کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین باہمی مشق دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کی چینی ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ژن سے ملاقات ہوئی جس کے دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنے کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال ہوا ہے۔
اس موقع پر نیول چیف ظفر محمود عباسی نے کہا کہ باہمی مشق سی گارڈینز 2020 پاک چین دیرینہ تعلقات اور باہمی اعتماد کا مظہر ہے اور اس سے خطہ کے امن واستحکام کے لئے دونوں ممالک کے عزم وارادہ میں پختگی آئے گی اور اس موقع پر نیول چیف نے چینی بحریہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف بھی کی ہے۔
aXA6IDU0LjkwLjIzNi4xNzkg ejasoft island