پاک بحریہ کے فضائی فلائٹ میں اعلیٰ تکنیکی میری ٹائم پیٹرول ایئرکرافٹس، خودکارڈرونز شامل
پاک بحریہ کے فضائی فلائٹ میں اعلیٰ تکنیکی میری ٹائم پیٹرول ایئرکرافٹس، خودکارڈرونز شامل کر لئے گئے، نیول چیف نے عملے کو جدید پلیٹ فارمز سے فائدہ حاصل کرنے پر زوردیاہے ۔
پاک بحریہ کے فضائی فلائٹ میں اعلیٰ تکنیکی میری ٹائم پیٹرول ایئرکرافٹس، خودکارڈرونز شامل کر لئے گئے، نیول چیف نے عملے کو جدید پلیٹ فارمز سے فائدہ حاصل کرنے پر زوردیاہے ۔
اے آر وائی کے مطابق پاک بحریہ میں نئےفضائی اثاثوں کی شمولیت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، تقریب میں سرکاری اداروں اور اعلیٰ حکام کی بڑی تعداد شریک تھی۔
تقریب کے دوران اعلیٰ تکنیکی میری ٹائم پیٹرول ایئرکرافٹس،خودکارڈرونزپاک بحریہ کے فضائی فلائٹ میں شامل کر لئے گئے، اس موقع پر نیول چیف نے کہا ایئر کرافٹس کی نیول فلائٹ میں شمولیت سے استعداد میں اضافہ ہو گا، جدید ایئرکرافٹس سے اسپیشل فورسز کے آپریشنزکو وسعت ملے گی۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عملے کو جدید پلیٹ فارمز سے فائدہ حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے بحری دفاع میں اہم کرداراداکرنے کی بھی تاکید کی ہے۔
نیول چیف کا کہنا تھا کہ کشیدہ صورتحال میں بھارتی آبدوزکاسراغ لگاکر قوم کا سر فخرسےبلندکیا گیا، خودکارڈرونزکامزید حصول بھی پاک بحریہ کےمنصوبوں کا حصہ ہے۔