پاکستان: صوبۂ بلوچستان میں مزید 11 افراد میں وائرس کی تصدیق

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں کورونا وائرس کے 11مزید نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں کورونا وائرس کے 11مزید نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
بی بی سی نیوز کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں 17 اپریل کی شام مزید 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبہ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 346 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ پورے پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 7394 تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے صوبہ میں مزید 11 مقامی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 46 ٹیسٹوں کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 11 مثبت اور 35 منفی نتائج سامنے آئے ہیں۔ یاد رہے کہ صوبے میں ابتک 142 مریض صحتیاب اور 5 ہلاک ہو چکے ہیں۔