پاکستان: تفتان سے مزید 150 زائرین کوئٹہ پہنچ گئے
تفتان میں موجود 150 افراد کو کوئٹہ لایا گیا ہے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد ایران سے آئے ہیں اور انہوں نے تفتان کے قرنطینہ میں 14 روز گزار لئے ہیں، اس لئے انہیں بسوں کے ذریعے کوئٹہ لایا گیا ہے۔
بلوچستان حکومت نے تفتان سے مزید 150 زائرین کو صوبائی دارالحکومت پہنچا دیا ہے۔
نيو نيوز کے مطابق تفتان میں موجود 150 افراد کو کوئٹہ لایا گیا ہے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد ایران سے آئے ہیں اور انہوں نے تفتان کے قرنطینہ میں 14 روز گزار لئے ہیں، اس لئے انہیں بسوں کے ذریعے کوئٹہ لایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں میں سب سے بڑی تعداد ان افراد کی ہے جو حالیہ دنوں میں ایران سے آئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہ تعداد 990 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس عالمی وبا سے پنجاب میں پہلی ہلاکت بھی سامنے آگئی ہے۔