كاروبار
پاکستان: سندھ میں مزید 86 فیکٹریوں کو کام کرنے کی ملی اجازت
محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈاؤن کے دوران مال برآمد کرنے والی مزید 86 فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈاؤن کے دوران مال برآمد کرنے والی مزید 86 فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام فیکٹریوں کو برآمدی آرڈرز پورے کرنے کے لئے احتیاطی اقدامات کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ سختی سے حفاظتی تدابیر پر عمل کی شرط پر یہ اجازت دی گئی ہے۔
سماء نیوز کے مطابق سندھ حکومت پہلے بھی 151 فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے ایس او پیز تشکیل دی گئی ہیں جس پر کاروباری مراکز کو سختی سے عمل کرنا ہے۔
بتادیں کہ کراچی میں چند فیکٹریوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر سیل بھی کیا جا چکا ہے۔
aXA6IDU0LjIyNS4zNS4yMjQg
ejasoft island