پاکستان: 89 دوائیوں کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے 6 ماہ بعد انتہائی اہم 89 ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کی کمی کردی گئی۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے 6 ماہ بعد انتہائی اہم 89 ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کی کمی کردی گئی۔
قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے 24 دسمبر کو میڈیا کو بتایا تھا کہ وفاقی کابینہ نے پرائسنگ پالیسی 2018 کے تحت 89 ادویات کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عاصم رؤف نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جون میں قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی تھی کیوں کہ تمام ادویہ ساز کمپنیوں اور اسٹاک ہولڈرز کو پیشگی مطلع کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ تاہم قیمتوں میں کمی سے قبل حکومت سے اجازت لینا ضروری ہوتی ہے اور ہمیں حکومت کی طرف سے منظوری 24 دسمبر کو ملی ہے اور اسکے بعد یہ گزیٹ آف پاکستان میں شائع ہوئی ہے۔
aXA6IDE4LjIyNi4xNjYuMjE0IA==
ejasoft island