ثقافت
پاکستان: شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لئے رویت کمیٹی کا اجلاس آج
شعبان کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چيئرمين مفتی منيب الرحمان کی صدارت میں آج 25 مارچ کو منعقد ہوگا۔
شعبان کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چيئرمين مفتی منيب الرحمان کی صدارت میں آج 25 مارچ کو منعقد ہوگا۔
سماء نيوز کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین نے اعلان کیا ہے کہ شعبان المعظم 1441ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی کمیٹی کا اجلاس بروز بدھ 25مارچ کو بعد نماز عصر منعقد ہوگا۔
اجلاس محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس) کراچی میں منعقد ہوگا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے۔
چاند کے دیکھے جانے کا اعلان شہادتیں موصول ہونے کے بعد چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی جانب سے کیا جائے گا۔
aXA6IDMuMTQ0LjIzMy4xNTAg ejasoft island