پاکستان: طبی عملے کی حفاظت کے لئے قومی منصوبے کا جلد اعلان کیا جائے گا
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود طبی عملے کے لیے حکومت قومی منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کا چند روز میں اعلان کردیا جائے گا۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود طبی عملے کے لیے حکومت قومی منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کا چند روز میں اعلان کردیا جائے گا۔
اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متعلق میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ صوبائی ہیلتھ وزرا اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سے بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ طبی عملے کی حفاظت کے لیے ہم مل کر کام کریں گے اور ان سے اظہار یکجہتی کے لیے بھرپور مہم چلائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ 'ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس جو ذاتی حفاظت کا سامان استعمال کرتے ہیں اس حوالے سے ہمیں قومی گائیڈلائنز بنانی ہیں، یہ صوبائی اور وفاقی سطح پر پہلے سے موجود ہیں، لیکن یہ طے کیا گیا ہے کہ ایک گائیڈلائن بنائی جائے جس سے ملک میں ہر سطح پر یکساں طور پر رہنمائی لی جاسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ 'اس حفاظتی سامان کی دستیابی بھی ضروری ہے، اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے نظام وضع کیا ہوا ہے کہ تمام ہسپتالوں میں براہ راست ذاتی حفاظت کا سامان فراہم کیا جارہا ہے، اس نظام سے سامان کی دستیابی کے مسائل کافی حد تک ختم ہوگئے ہیں لیکن سامان کے صحیح طریقے سے استعمال کا مسئلہ اب بھی باقی ہے۔
aXA6IDE4LjE5MS4xNzYuNjYg ejasoft island