پاکستان: ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر
اب تک نیوز کے مطابق ایئرمارشل احمر شہزاد لغاری کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
اب تک نیوز کے مطابق ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری نے اپنے کیریئر کے دوران ایک لڑاکا اسکواڈرن اور آپریشنل ایئربیس کی کمانڈ کی ہے اور وہ ایئر ہیڈ کوارٹرز میں چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر (فالکن) اور ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس کے علاوہ امریکہ میں ایئراتاشی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ میں بحیثیت ڈائریکٹر جنرل لاجسٹکس اور پاکستان ایئرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
خیال رہے کہ احمر شہزاد لغاری کمبیٹ کمانڈر اسکول، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری) اور لجن آف میرٹ (امریکہ) سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
aXA6IDE4LjIyNi4xODcuMjQg ejasoft island