سوسائٹی
پاکستان: تعلیمی بورڈز کے تمام امتحانات منسوخ، تعطیلات میں 15 جولائی تک اضافہ

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیر اعظم کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ میں کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کورونا کے خدشات کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو مزید ڈیڑھ ماہ کے لئے بند کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جون اور جولائی میں امتحانات لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام ہونے والے تمام امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ طلبہ کو پچھلے امتحانات کی بنیاد پر ہی پروموٹ کیا جائے گا۔