پاکستان :وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں لاک ڈاؤن نرم کئے جانے سے متعلق اہم فیصلے لئے جائیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں لاک ڈاؤن نرم کئے جانے سے متعلق اہم فیصلے لئے جائیں گے۔
نوائے وقت کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ، عسکری و سول اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے جبکہ وفاقی وزرا، معاونین خصوصی چیئرمین این ڈی ایم اے بھی شرکت کریں گے۔
قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ اور متوقع صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور لاک ڈاؤن نرم کئے جانے سے متعلق اہم فیصلے لئے جائیں گے۔ چیئر مین این ڈی ایم اے اور مشیر صحت صورت حال پر بریفنگ دیں گے جبکہ لاک ڈاؤن نرم کرنے سے قبل ایس او پیز کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں تجارتی مراکز کو 10 مئی سے کھولنے، اور یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے پر غور کیا جائے گا۔ لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق نیشنل کمانڈ سینٹر اجلاس میں سفارشات تیار کر لی گئی ہیں، حتمی فیصلہ آج لیا جائے گا۔ بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان اہم فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں بھی لیں گے۔