پاکستان: قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج پھر منعقد ہوگا
قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج پھر منعقد ہوگا، اپوزیشن کی جانب سے آج پھر احتجاج کئے جانے کا امکان ہے۔
قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج پھر منعقد ہوگا، اپوزیشن کی جانب سے آج پھر احتجاج کئے جانے کا امکان ہے۔
اب تک کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج پھر منعقد ہوگا، گزشتہ روز ایوان زیریں کا اجلاس ہنگامہ خیز رہا تھا، جہاں وزیر توانائی عمر ایوب نے اپنی تقریر میں مسٹر ٹین پرسنٹ کا لفظ استعمال کیا تو پی پی اراکین نے شدید احتجاج شروع کردیا اور عمر ایوب کی تقریر کے دوران ہی ان کی ڈائس کا گھیراؤ کرلیا تھا۔
یہی نہیں پی پی ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ ڈالی تھیں جبکہ حکومتی ارکان نے عمر ایوب کے گرد حصار بناتے ہوئے ان کی تقریر مکمل کرائی۔
بعد ازاں وزیر توانائی نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ میں نے تو صرف ٹین پرسنٹ ہی کہا تھا، کسی کا نام تونہیں لیا تھا۔
aXA6IDU0LjE2My4xNC4xNDQg ejasoft island