پاکستان کی 15 رکنی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پی سی بی نے بابراعظم کی قیادت میں پندرہ رکنی اسکواڈ کااعلان کر دیا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز 24، 25اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پی سی بی نے بابراعظم کی قیادت میں پندرہ رکنی اسکواڈ کااعلان کر دیا ہے۔
اب تک نیوز کے مطابق ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک ساتھ پریس کانفرنس میں کیا ہے۔ دورۂ آسٹریلیا میں کلین سوئپ شکست کا شکار ٹیم سے چھ پلیئرز محمدعامر، وھاب ریاض، حارث سہیل، فخرزمان، محمدعرفان اور آصف علی ڈراپ ہوگئے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہیکہ تجربہ کار بالر محمد حفیظ اور شعیب ملک کے ساتھ ڈینگی سے نجات کے بعد فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے۔
aXA6IDMuMTIuNDEuMTA2IA== ejasoft island