کھیل
کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے لئے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان
کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے لئے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے اور غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے لئے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے اور غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ 9 فروری سے لاہور میں شروع ہو گا جس کے لئے پاکستان کبڈی ٹیم کی تیاریوں کا سلسلہ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔
میگا ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کبڈی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے اور 20 رکنی ٹیم کی قیادت محمد عرفان کریں گے اور شفیق احمد کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جرمنی، ایران اور آذربائیجان کی ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں اور ٹیموں کا استقبال اسپورٹس بورڈ پنجاب کے نمائندوں نے کیا ہے۔
aXA6IDMuMTQ0LjIwMi4xNjcg ejasoft island