پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے شرح سود میں بڑی کمی کا اعلان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا وائرس کے اثرات کے پیش نظر سود کی شرح میں بڑی کمی کردی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا وائرس کے اثرات کے پیش نظر سود کی شرح میں بڑی کمی کردی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے باعث معیشت پر پڑھنے والے اثرات کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹس کمی کی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کی سفارشات اور ہدایت کے بعد شرح سود کو کم کیا گیا ہے، کیونکہ کورونا وائرس کےباعث عالمی معیشت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔
اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کے بعد گیارہ فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ ترجمان قومی بینک دولت پاکستان کا کہنا تھا کہ معاشی صورت حال کےباعث شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 17 مارچ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 75 بیسس پوائنٹس کمی کا اعلان کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپتالوں کو 3 فیصد شرح سود پر قرضے دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
aXA6IDMuMjM1LjI0My40NSA= ejasoft island