سیاست
پاک فوج کی جانب سے کورونا متاثرین میں 3 لاکھ 50 ہزار امدادی پیکٹ تقسیم

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے کورونا متاثرین میں 3 لاکھ 50 ہزار امدادی پیکٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے کورونا متاثرین میں 3 لاکھ 50 ہزار امدادی پیکٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔
نوائے وقت کے مطابق پاک فوج کی ملک بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور مسلح افواج کے جوان سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ بتادیں کہ عوام میں تقسیم کیا جانے والا یہ امدادی سامان پاک فوج کی تنخواہوں کے فنڈ سے خریدا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پورا ملک اس وقت عالمی وبا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔ حکومت مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ اور پٹرولیم نرخوں میں کمی کرکے عوام کو مزید ریلیف دے سکتی ہے۔