پاکستان اور بحرین کی مشترکہ البدر 4 نامی فوجی مشقیں اختتام پذیر
پاکستان اور بحرین کی مشترکہ البدر 4 نامی فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئی ہیں اور ان مشقوں میں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کامظاہرہ کیا گیا ہے۔
پاکستان اور بحرین کی مشترکہ البدر 4 نامی فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئی ہیں اور ان مشقوں میں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کامظاہرہ کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۀ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور بحرین کی مشترکہ البدر 4 نامی فوجیں مشقیں اختتام پذیر ہو گئی ہیں اور یاد رہے کہ البدر 4 کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر میں انعقاد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں بحرین نیشنل گارڈز اور پاکستان کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے جوانوں نےحصہ لیا ہے۔ 2 ہفتے جاری رہنے والی مشقوں میں انسداد دہشت گردی اور کلیئرنس آپریشن کیے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبۀ تعلقات عامہ کے مطابق مشقوں کامبیٹ ایوی ایشن سپورٹ کا بھی مظاہرہ کیاگیا ہے اور مشقوں میں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کامظاہرہ کیا گیا ہے اور ان مشقوں میں سنائپر کی مہارت بھی دکھائی گئی ہے۔