پاکستان: 2019 میں بلوچستان میں بم دھماکوں کے واقعات میں آئی 55 فیصد کمی
بلوچستان میں سال 2019 میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے 190 واقعات میں 150 افراد جاں بحق اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
بلوچستان میں سال 2019 میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے 190 واقعات میں 150 افراد جاں بحق اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
گزشتہ کچھ سالوں سے بلوچستان ملک دشمن قوتوں کے نشانے پر رہا ہے البتہ گذشتہ پانچ سالوں کے مقابلے میں سال 2019 کافی پرامن رہا ہے۔
سال 2018 کی بہ نسبت دہشت گردی، تخریب کاری اور ٹارگٹ کلنک کے واقعات میں 55 فیصد کمی آئی ہے اور شہری حالات بھی کافی اطمینان بخش ہیں۔
2019 میں وطن عزیز کی حفاظت کے لئے بلوچستان میں پولیس کے 21، لیویز کے 11 اور ایف سی کے 43 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا جبکہ 145 اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔
صوبائی وزیرداخلہ نے بتايا ہے کہ صوبے کے حالات میں بہتری ہماری سیکورٹی فورسز اور صوبائی حکومت کی بہتر پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ واضح رہے کہ 2014 میں 275، 2015 میں 310، 2016 میں 331، 2017 میں 263 جبکہ 2018 میں 313 افراد دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں۔