پاکستان: سرکاری دستاویزات واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کرنے پر پابندی عائد
پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین پر تمام دستاویزات اور اطلاعات واٹس ایپ کے ذریعے کسی دوسرے سے شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین پر تمام دستاویزات اور اطلاعات واٹس ایپ کے ذریعے کسی دوسرے سے شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے یہ اقدام سرکاری دستاویزات اور معلومات میڈیا اور غیر متعلقہ افراد کیساتھ شیئر کرنے کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
پابندی کا اطلاق فوری ہوگا۔ ملوث افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ 31 جنوری 2020ء کو کیبنٹ ڈویژن میں اعلیٰ سطح اجلاس میں سوشل میڈیا کے معاملات زیر بحث آئے تھے، جس کے بعداجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکیورٹی خدشات کے سبب سرکاری ملازمین دفتری کاغذات، اہم سرکاری دستاویزات اور معلومات واٹس ایپ کے ذریعے کسی غیر متعلقہ شخص کو بھجوانے کے مجاز نہیں ہیں۔