پاكستان: سرگودھا میں کولڈ اسٹوریج میں موجود 10 ہزار ٹن کینو خراب ہونے کا خدشہ
ریکارڈ کے مطابق اس وقت کولڈ اسٹوریج میں تقریبا 10 ہزار ٹن کینو موجود ہے۔ صدر چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹر کے پاس روس اور افغانستان سمیت کئی ممالک کے آرڈرز التواء کا شکار ہیں۔ حکومت برآمد کے لیے ہنگامی طور پر اقدامات کرے۔
کورونا وائرس نے سرگودھا میں کینو کے ایکسپورٹرز کے لیے بڑی مصیبت کھڑی کر دی ہے۔ برآمدات کا سلسلہ معطل ہونے سے کولڈ اسٹوریج میں محفوظ دس ہزار ٹن کینو خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
92 نیوز کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تجارت کے دروازے بند کر رکھے ہیں ۔ بین الاقوامی سطح پر منفرد پہچان رکھنے والا سرگودھا کا میٹھا کینو بھی حالات کی خرابی کا شکار ہونے لگا ہے۔ چائنا، ملائشیا ، سنگا پور، افغانستان اور روس سمیت دیگر ممالک کےساتھ تجارت بند ہونے سے کینو کی برآمد شدید متاثر ہوئی ہے جس پر ایکسپورٹر حضرات میں گہری تشویش پائی جارہی ہے۔
ریکارڈ کے مطابق اس وقت کولڈ اسٹوریج میں تقریبا 10 ہزار ٹن کینو موجود ہے۔ صدر چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹر کے پاس روس اور افغانستان سمیت کئی ممالک کے آرڈرز التواء کا شکار ہیں۔ حکومت برآمد کے لیے ہنگامی طور پر اقدامات کرے۔
ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کولڈ اسٹوریج میں موجود کینو کو مزید 3 سے 4 ہفتے تک ذخیرہ کیا جائے گا تو نہ صرف اس کا ذائقہ تبدیل ہو جائے گا بلکہ گلنے سڑنے کا بھی اندیشہ ہے جس سے ملکی معیشت کو بڑا دھچکا لگے گا۔
aXA6IDMuOTMuMTc4LjIyMSA= ejasoft island