پاکستان: شاہ محمود قریشی اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلفون کے ذریعہ رابطہ
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے سعودی ہم منصب کے درمیان ٹیلفون کے ذریعہ گفتگو ہوئی ہے اور اس گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلفون کے ذریعہ رابطہ کیا ہے اور اس گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ کثیرالجہتی تعلقات کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
aXA6IDE4LjIyMi4xMjUuMTcxIA==
ejasoft island