پاکستان: آئندہ بجٹ میں ٹیکس وصولیاں 34 فیصد بڑھانے پر غور

پاکستان بزنس کونسل کا آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ زوم سیشن ہوا ہے جس میں آئی ایم ایف حکام نے آئندہ مالی سال کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا ہے، آئی ایم ایف حکام نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کو 34 فیصد مزید بڑھانا ہوگا، ٹیکس وصولی میں 800 ارب روپے
پاکستان بزنس کونسل کا آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ زوم سیشن ہوا ہے جس میں آئی ایم ایف حکام نے آئندہ مالی سال کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا ہے، آئی ایم ایف حکام نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کو 34 فیصد مزید بڑھانا ہوگا، ٹیکس وصولی میں 800 ارب روپے کا اضافہ کرنا ہوگا، شرح سود 11 فیصد پر لانے کی ضرورت ہوگی اسی طرح افراط زر کی شرح بھی 8 فیصد تک رکھنے کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔
نيو نيوز كے مطابق ان اہداف پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان بزنس کونسل کا کہنا تھا کہ ہدف کو پورا کرنے کے لئے حکومت کو نئے ٹیکس عائد کرنے ہوں گے اور موجودہ ٹیکس ادا کرنے والوں پر مزید بوجھ بھی ڈالا جاسکتا ہے، کورونا وائرس سے متاثرہ معیشت کے لئے یہ اضافی بوجھ ہوگا، پاکستان بزنس کونسل نے آئی ایم ایف کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لئے شرح سود 11 فیصد پر رکھنے کے مطالبے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔