پاکستان: کورونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں صحت مند بچے کی پیدائش

پاکستان کے صوبہ سندھ کی ڈاؤ یونیورسٹی ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ ایک خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ابتدائی طور پر بچے کا کئے جانے والا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ سندھ کی ڈاؤ یونیورسٹی ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ ایک خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ابتدائی طور پر بچے کا کئے جانے والا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں بتایا گيا ہے کہ نومولود کو فوری طور پر ہسپتال میں بچوں کے یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے اور خیال رہے کہ بچے کا وزن 3.1 کلو گرام ہے۔
اعلامیہ کی تفصیلات کے مطابق ابتدائی طو رپر بچے کے خون کا نمونہ لے کر کورونا اینٹی باڈیز ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ مالیکیولر پیتھالوجی کے پروفیسر سعید خان نے کہا ہے کہ بچے کا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم اس کے مزید تشخیصی ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔
ڈاؤ پسپتال کے مطابق 35 سالہ خاتون ہسپتال کے گائنی وارڈ میں رجسٹرڈ تھی۔ ان میں گزشتہ ہفتے کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھی اور بعدازاں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
ولادت کے لیے مقررہ مدت تک انھیں گھر پر ہی قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جبکہ ہفتہ کی صبح ان کے آپریشن کی تیاری کر لی گئی جس کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور خصوصی ٹیم نے یہ پیچیدہ کام کامیابی سے مکمل کیا ہے