پاکستان: کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں 4 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد رجسٹر
وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے بنائی گئی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد 4 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے بنائی گئی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد 4 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
نوائے وقت نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کے مطابق 9 ہزار سے زائد خواتین رضا کار بھی ٹائیگر فورس کا حصہ بن چکی ہیں۔
پنجاب سے 2 لاکھ 76 ہزار، سندھ سے 62 ہزار اور خیبرپختونخوا سے 52 ہزار افراد رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد سے 6400، بلوچستان سے 3 ہزار 13، آزاد کشمیر سے 4 ہزار 173 اور گلگت بلتستان سے 1 ہزار 549 رضا کار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
رضاکاروں کا اندراج وزیر اعظم عمران خان کے سٹیزن پورٹل کے ذریعہ کیا جا رہا ہے اور 10 اپریل 2020 تک رجسٹریشن جاری رہے گی۔
ٹائیگرز فورس میں 18 سال سے زائد عمر کے نوجوان بلا تفریق رجسٹریشن کرا سکیں گے اور کسی بھی سیاسی جماعتوں کے نوجوان اس میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔
سیٹیزن پورٹل پر ایک فارم بھرنے سے رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔ فارم میں نام ،پتہ، عمر، موبائل نمبر، یونین کونسل اور ضلع کی تفصیلات شامل ہیں۔
مذکورہ فورس تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت کام کرے گی اور ملک بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔
aXA6IDMuODMuODcuOTQg
ejasoft island